ماہرہ خان اور صباقمر بولی وڈ میں بازی لے اڑیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بولی وڈ میں رواں سال ماہرہ خان اور صبا قمر بازی لے اڑیں۔برطانوی میگزین کے مطابق  دونوں اداکارائیں بولی وڈ کی بیسٹ ڈیبیو اداکارائیں قرار پائیں۔

اداکارہ ماہرہ خان 2017 میں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں۔

کنگ خان کے ساتھ  فلم رئیس سے بولی وڈ میں انٹری دی اور لاکھوں دلوں کی  دھڑکن بن گئیں۔

 یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کے مطابق بولی وڈ میں 2017 کی بہترین ڈیبیو اداکارہ بن گئیں۔

ماہرہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کی بولی وڈ فلم نے سو کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

ایسٹرن آئی کی 2017 بالی وڈ بہترین ڈیبیوٹنٹ اداکاراؤں کی فہرست میں صبا قمر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

صبا قمر نے فلم’ہندی میڈیم’ میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیااور بیسٹ ڈیبیو اداکارہ کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

loading...
loading...