ماہرہ خان اور رنبیر کپورکی دوران گفتگو ویڈیو منظر عام پر

mahira

دبئی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو  رنبیر کپور کی  تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،دونوں اداکار دبئی میں کسی فلم کے سلسلے میں نہیں بلکہ اساتذہ کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  دبئی میں  نجی فاؤنڈیشن کی جانب سے “گلوبل ٹیچرز پرائز ایونٹ”کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اداکار رنبیر کپور کے علاوہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے زیادہ دونوں اداکاروں کی بیک اسٹیج(اسٹیج کے پیچھے)ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں اداکار کسی سنجیدہ معاملے پر بات کرتے نظر آرہے ہی۔

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony – 2 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

لیکن ویڈیو میں آواز نہ ہونے کے باعث سمجھ نہیں آرہا کہ کس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے ،تاہم ایک اور ویڈیو میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں اور  وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔  

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony – 1 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

واضح رہے کہ تقریب کے دوران ماہرہ خان کافی متاثر کن انداز میں اساتذہ کے حوالے سے تقریر کرتی بھی نظر آئیں۔

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize ceremony – 3 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeEvent

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on