ماہرہ ایشیا کی جاذب نظر خاتون کی فہرست میں شامل

File Photo

File Photo

ماہرہ خان کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان میں سراہا گیا بلکہ ان کو فلم رئیس میں اداکاری کے بعد بھارت میں کافی پذیرائی ملی ہے۔

اب ماہرہ کے مداحوں کیلئے بڑی خبر ہے ۔ ایشیا کی سب سے جاذب نظر خواتین کی فہرست میں پانچواں نمبر دیا گیا ہے۔

 ایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں   ایشیا کی سب سے جاذب نظر خاتون  ہونے کا اعزاز پریانکا کو ملا ہے۔ پینتیس سالہ پریانکا کو مسلسل اس فہرست میں پانچویں مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

تاہم پہلے دوہزار سولہ میں ایشیا کی سب سے جاذب خاتون کا اعزاز دپیکا کے پاس تھا۔ تاہم اس مرتبہ وہ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ دوسرا نمبر بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما کو ملا ہے۔

پریانکا نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا وہ اس تمام بات کو پورا کریڈٹ خود نہیں لے سکتیں۔ انہوں نے ان تمام افراد کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں پولنگ میں حصہ لیا۔

پریانکا کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جن کا انسٹاگرام فالواوورز کی تعداد بھی دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Courtesy: zeenews.com