لکس اسٹائل ایوارڈز،آسکر سے کم نہیں

mahira1

پاکستان شوبز انڈسٹری میں لکس  اسٹائل ایوارڈز کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ،اور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی  مشہور شخصیات  خود کو خوش قسمت  سمجھتی ہیں۔

لکس اسٹائل کا میلہ پاکستان میں 2002 سے سج رہا ہے ،ان ایوارڈز میں صرف فلموں کو ہی نہیں بلکہ ڈراموں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو  اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کو “پاکستانی آسکر ایوارڈز”بھی کہا جاتا ہے۔

اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ فیشن کی دنیا کی جانی مانی ہستیوں نے بھی شرکت اور تقریب کو چار چاند لگادئیے،16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداکار فہد مصطفیٰ “فلم ایکٹر ان لاء”کیلئے بہترین اداکار اور ماہرہ خان کو فلم” ہومن جہاں “کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جبکہ ڈراموں کی کیٹیگری میں ” اڈاری” میں بہترین پرفارمنس دینے پر احسن خان   بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور  مایا علی “من مائل” کیلئے بہترین اداکارہ منتخب  ہوئیں۔

کراچی میں منعقد ہونے والا  لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ اس لحاظ سے بھی منفرد تھا کہ اس بار  ترکی کے مشہور ڈرامے “میراسلطان”میں مرکزی  کردار اداکر نے والے اداکار ہالت کو بھی  انٹر نیشنل آئیکون کا ایوارڈ دیا گیا جسے وصول کرنے کیلئے وہ خود تقریب میں موجود تھے۔

ایوارڈ ز میں  اداکاروں نے کیسے اپنے خوبصورت لباس اور منفرد انداز سے   تقریب کو یادگار بنایا تصاویر دیکھئے

mahira2

mahira3

mahira5

mahira-9

mahira6

mahira7

mahira8

1

thanks to:style.pk