فلم پدماوت کے گھومر پر اسکیٹنگ کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل

File Photo

File Photo

پدماوت فلم کا گانا گھومر حالیہ وقت کا سب سے مقبول ٹریک قرار دیا جاسکتا ہے۔  یہ اے ایم تراز نے لکھا ہے جبکہ اس کوگلوکارہ شریا گھوشل اور سواروپ خان نے گایا ہے ۔

فلم پدماوت میں یہ گانا دپیکا پر فلمایا گیا ہے۔ تاہم اب امریکا میں موجود ایک لڑکی کی آئس اسکیٹنگ کرتے ہوئے اس ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

بھارتی نژاد امریکی شہری میوری بھنڈاری نے یہ ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ساتھ لکھا ہے۔  پدماوت فلم کی ریلیز کے اعزاز میں انہوں نے آئس اسکیٹنگ کرکے ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔ بطور راجستھانی انہوں نے اسکیٹنگ کے دوران گھومر گانے پر رقص کیا ہے۔

کچھ عرصے قبل این بی اے انڈیا کی جانب سے امریکا میں این بی اے گراونڈ میں امریکی رقاصاوں کی گھومر گانے پر رقص کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ ویڈیو میں رقاصاوں نے بھارتی روایتی ملبوسات بھی پہن کر یہ رقص کیا ہے۔

اس سے پہلے ایک اور ویڈیو بھی گھومر ویڈیو پر رقص کی شیئر کی گئی تھی، امریکا میں مقیم ایک فیملی نے فلم پدماوت کا پورا شو بک کرلیا تھا اور شرط عائد کی تھی کہ اس کو دیکھنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام افراد فلم پدماوت کی طرز پر کپڑے زیب تن کرکے آئیں۔

پدماوت احتجاج اور اعتراضات کے بعد آخرکار پچیس جنوری کو ریلیز کی گئی تھی ۔ فلم میں شاہد کپور نے مہاروال سنگھ اور رنویر سنگھ نے علاوالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔

Source: Zee news

loading...
loading...