فلم پدماوت دوسو ساٹھ کروڑ کمانے میں کامیاب

File Photo

File Photo

ممبئی :سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوت تاحال باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ نہ صرف فلم اب تک کافی مضبوط بزنس کرچکی ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو موہنے میں بھی کامیاب ہوچکی ہے۔

پدماوت فلم میں رانی پدماوتی کی ہمت اور جذبے کی عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی آمدن سے متعلق اعدادوشمار شیئر کیے ہیں۔

جس کے مطابق اب تک فلم دو سو ساٹھ کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ مسلسل احتجاج اور جلاو گھیراو و دھمکیوں کے باوجود پدماوت فلم پچیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو جاری ہوئی۔

فلم پدماوت ابتداء میں پہلی دسمبر کو ریلیز ہونی تھی۔ اس میں دپیکا نے رانی پدماوتی اور شاہد کپور نے مہاروال سنگھ کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ نے علاوالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم ملک محمد جاسی کی نظم پر مبنی ہے۔

Source:  Zee News

loading...
loading...