فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے لئے فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی بھنویں منڈوالیں

main1

بولی وڈ فلم ‘چاچی 420’ سے چائلڈ اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ نے ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے لئے اپنی بھنویں منڈوالیں۔

فاطمہ اپنی آنے والی فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اس کردار میں خود کو مکمل ڈھال لینا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنی بھنووں کو بھی منڈوالیا ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ آئے روز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں تاہم پھر بھی وہ بے باکی سے ناقدین کا مقابلہ کرتی نظر آتی ہیں۔ گذشتہ دنوں انہیں ساڑھی پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج کل ان کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کی خوب توجہ حاصل کررکھی ہے۔ اس تصویر میں انہیں اپنی بھویں منڈائے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ خاصی مختلف بھی نظر آرہی ہیں۔ ذیل میں تصاویر ملاحظہ کریں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے فلم کے سیٹ سے بھی اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے ساتھی اداکروں عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

1 2

سوشل میڈیا پر بھی جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ان بھی باآسانی فاطمہ ثنا کی بھنووں کو دیکھا جاسکتا ہے جو تھوڑی سی منڈی ہوئی ہیں۔

loading...
loading...