فلم ‘لگان’ کے مشہور اداکار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

main1

بولی وڈ کے معروف اداکار شری وِلّبھ ویاس جنہوں نے فلم ‘لگان’ میں ایشور کاکا کا یادگار کردار نبھایا تھا، طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔

Image result for lagaan cast

سال 2008 میں گجرات میں شوٹنگ کے دوران ان پر ‘برین اسٹروک’ نامی بیماری نے حملہ کیا جس کے بعد وہ فالج کا بھی شکار ہوگئے۔ وہ رات کے وقت باتھ روم میں بھی گرگئے تاہم اگلی صبح انہیں خون میں لت پت پایا گیا۔ ان کے آپریشن بھی ہوئے اور وہ جب سے ہی فالج بیماری کا شکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی فیملی ان کے علاج کا خرچہ برداشت کرنے کی سکتے نہیں رکھتی تھی جس کی وجہ سے وہ علاج کی غرض سے پہلے ممبئی سے جیسلمر اور پھر جے پور منتقل ہوگئے۔

بولی وڈ کے مشہور اداکاروں کو جب ان کی اس حالت کا پتا چلا تو وہ ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ ان اداکاروں میں اکشے کمار، عامر خان، عرفان خان اور دیگر شامل تھے۔

شری ولّبھ ویاس کے قریبی دوست، اداکار دیا شنکر پانڈے نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویاس ایک عظیم اداکار تھے اور ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

ان کا انتقال گذشتہ اتوار کو صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ہوا۔ ان کی دو بیٹوں اور بیوی نے ان کی بہت خدمت کی۔

انہوں نے ‘لگان، سرفروش، ابھے، آن: مین ایٹ ورک اور دل بولے ہڑِپّا’ جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Thanks to bollywoodpapa