فلم ‘دنگل’ نے آسٹریلیامیں میدان مار لیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپر اسٹار عامر خان  کی فلم ‘دنگل’ نے آج ساتویں آسٹریلین اکیڈمی  آف سنیما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ (اے اے سی ٹی اے) کی  بیسٹ ایشین فلم کا آورڈاپنے نام کرلیا۔

بھارتی تجربہ کار اداکارہ اور بیسٹ ایشین فلم کی گرینڈ جیوری شبانا  عظمی نے بدھ کو ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘دنگل  اے اے سی ٹی اے کی بیسٹ ایشین فلم کا آورڈ جیت چکی ہے، دنگل کی ٹیم کو بہت ساری مبارکباد’

جیوری  میں فیصلہ سنانے کا اقتدار  معروف ادکار رسل کرو کو تھا ۔ شبانا نے رسل کے ساتھ ایک تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بھی  کہا کہ ‘آورڈ کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا’۔

سال 2016 میں 23دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم دنگل، پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں عامر خان کے علاوہ ساکشی تنور، فاطمہ ثنا شیخ ، ثانیہ ملہوترا اور زئرا وسیم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکار انوپم کھیر  نے بھی آورڈ تقریب کے ریڈ کارپٹ پردکھائی دیے۔

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...