فلمی پردے پر پسند کی جانے والی 5 مشہور بولی وڈ جوڑیاں

srk1

بولی وڈ  کی فلمیں صرف ہمیں متاثر ہی نہیں کرتی بلکہ وہ ہمارے نظریے، ہماری سوچ  اور ہماری خواہشوں کو بھی آجاگر کرتی ہیں۔ جیسے کہ فلموں میں ہمیں ایسی کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں جو ہمارے تصور کو وسیع کرکے ہمیں ان کردار کا حصہ بنے پر مجبور کردیتی ہے۔

ایسی فلموں کی سب سے بڑی مثال رومنٹک کہانیوں میں ملتی ہے جن سے ہم اتنا متاثر ہوجاتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلموں کی کہانیاں حقیقت میں بھی ہوسکتی ہیں۔ البتہ یہ سب ان اسٹارز کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے جن کی اداکاری اور کیمسٹری ہمیں متاثر کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے معروف بولی وڈ فلموں کے کپل کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے وقت کے ساتھ ہمارا دل جیت لیے۔

شاہ رخ خان اور کاجول

شاہ رخ کاجول بولی وڈ کی سب سے مقبول جوڑی ہے دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں بازیگر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،کبھی خوشی کبھی غم ،مائی نیم از خان اور کچھ کچھ ہوتاہے وغیرہ شامل ہیں ،بولی وڈ کے تقریباً تمام ہدایت کار اور پروڈیوسرز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے فلم میں ان کی موجودگی  لوگوں کو اپنی  طرف کھینچنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

امیتابھ بچن اور ریکھا

بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن اور ریکھا  کا شمار بولی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے دونوں نے ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جن میں مسٹر نٹورلال،دو انجانے،نمک حرام،سلسلہ وغیرہ شامل ہیں۔

سیف علی خان اور دپیکا پدوکون

شایدآپ یہ نہیں جانتے لیکن کرینہ کپور خود یہ بات جانتی ہیں کہ آن اسکرین  سیف کے ساتھ دپیکا کافی پسند کی جاچکی ہیں اور یہی نہیں بلکہ ایک انٹرویو کے درمیان جب ان سے پوچھا گیا کہ سیف کے ساتھ سب سے زیادہ کون سی اداکار آن اسکرین اچھی دکھائی دیتی ہیں تو انہوں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے  دپیکا کا نام لے لیا۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان عمر کا فرق زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود یہ دونوں اسٹارز  ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے پائیں گئے ہیں۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف

اگر آپ کو یاد ہو تو کترینہ کیف کی زیادہ تر کامیاب فلمیں اکشے کمار کے ساتھ ہی رہی ہیں۔ دونوں اسٹارز کے دیسی رومانس کو کافی پسند کیا جاچکا ہے۔البتہ  چندرپورٹس کے مطابق  دونوں کے تعلقات بیچ میں ایک دوسرے سے  خراب ہوگئے  تھے لیکن اس کے بعد ہی کترینہ نے انسٹاگرام پر اداکار کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور تمام افواہوں کو رد کردیا۔

یہ جوڑی ایک ساتھ ‘ہم کو دیوانے کرگئے’، ‘نمستے لندن ‘اور ‘سنگھ از کنگ ‘جیسی معروف فلموں میں کام کرچکی ہے البتہ کافی وقت سے دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

رنبیر کپور اور ایشوریا رائے

رنبیر اور ایشوریا رائے کو پہلی بار کرن جوہر کی فلم’اے دل ہے مشکل’ میں دیکھا گیا۔ فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے اس جوڑی کو عجیب سمجھا جارہا تھا البتہ فلم دیکھنے کے بعد اس جوڑی نے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔ جہاں فلم میں انوشکا اور رنبیر مرکزی کردار نبھا رہے تھے وہی زیادہ تر فلم بین نے رنبیر اور ایشوریا رائے کی کمسٹری کو پسند کیا۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے رنبیر کپور سے عمر میں10 سال بڑی ہیں لیکن آن اسکرین دونوں کے کردار نے ذرا سے بھی اس چیز کا احساس ہونے نہ دیا۔

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...