شاہ رخ اور کرینہ7برس بعد دِکھیں گے ایک ساتھ

kareena

بولی وڈاداکارہ کرینہ کپور نے ویرے دی ویڈنگ کی کامیابی کے بعد انڈسٹری کےدوبڑے ہیرو-شاہ رخ خان اور اکشے کمار- کے ساتھ اس برس دو فلمیں سائن کرلیں۔

کرینہ کپور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سیلوٹ میں اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم سیلوٹ خلاءباز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جائے گی جو خلاء میں سفر کرنے والے واحد بھارتی ہیں۔

جب فلم کے متعلق پہلے کرینہ کپور سے پوچھاگیا تھا تو انہوں نےجواب دیا کہ جب بھی میں کوئی فلم چنوں  گی، سب کو بتاؤں گی لیکن صحیح وقت پر۔

فلم سیلوٹ میں کرینہ کپور کا کردار راکیش شرما کی اہلیہ کے طور پر نہ صرف حتمی کردیا گیاہے بلکہ اس ہفتے وہ فلم سائن بھی کرلیں گی۔

یہ ان کی جانب سےفلم ویرےدی ویڈنگ کے بعد سائن  کی جانے والی دوسری فلم ہوگی۔

اس سے قبل وہ کرن جوہر کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم سائن کرچکی ہیں جس  میں وہ اکشے کمار کے مقابل نظر آئیں گی۔

فلم سیلوٹ میں شاہ رخ خان اور کرینہ ایک ساتھ سات برس بعد کام کریں گے۔ اس سے قبل دونوں ایک ساتھ  را ون میں دیکھے گئے تھے۔

شاہ رخ  خان سے قبل اس فلم کیلئے عامر خان چُنے گئے تھے لیکن انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں کچھ اداکاروں نے فلمیں چھوڑیں جو شاہ رخ خان کے حصے میں آئیں  جس میں سلمان خان کا چک دے انڈیا اور بازیگر، عامر خان کا ڈر،  اجے ویدگن کا کرن ارجن اور ریتھک روشن  کا سوادیس کا چھوڑنا شامل ہے۔

یہ تمام فلمیں شاہ رخ کے کیریئر میں زبردست  ثابت ہوئیں۔

راون کے بعد اطلاعات تھیں کہ شاہ رخ اور کرینہ کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں، جس کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید کی گئی۔

معاملات کی خرابی کی وجہ راون کی پروموشن میں کرینہ کپور کی عدم دستیابی بتائی جاتی ہے۔

Bollywood Hungama بشکریہ

loading...
loading...