شاہد آفریدی اور زرین خان ایک ساتھ جلوہ گر

Untitled-1

پاکستان کے  معروف کرکٹر شاہد آفریدی  ضرور  انٹر نیشنل  کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن مداح آج بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور صرف عام لوگ ہی نہیں بلکہ بولی وڈ اسٹارز بھی ان سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں جن میں زرین خان  سب سے پہلے آتی ہے۔

واضح رہے کہ زرین خان شاید آفریدی کی بڑی مداحوں میں سے ایک ہے اور  وہ کئی جگہوں پر سب کے سامنے شاہد آفریدی کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ  دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ  تقریب میں زرین نے شرکت کرتے ہوئے  پختون فرنچائز کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حال ہی میں پختون فرنچائز کے اشتہار کی ویڈیو میں زرین خان اور شاہد آفریدی کو ایک ساتھ دیکھا گیا  جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  زرین خان پختون  اسپورٹس کی کمیض پہنے ایک سرخ رنگ کی گاڑی چلارہی ہیں اور اسی دوران ایک شخص تیزی سے موٹر سائیکل لے کر ان کی گاڑی سے آگے نکل جاتا ہے جس کے بعد زرین خان گاڑی سے نکلتی ہیں اور شخص کا مقابلہ کرنے اس کے سامنے آتی ہے لیکن جیسے ہی وہ شخص اپنا ہیلمٹ اتارتا ہے تو زرین کو پتا چلتا ہے کہ وہ اور کوئی نہیں بلکہ شاہد آفریدی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں دونوں اسٹارز ایک ساتھ میدان میں اتر کر پختون فرنچائز کو سپورٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ  شاہد آفریدی ٹی 10  لیگ کی پختون فرنچائز  کے کپتان جب کہ زرین خان اس  لیگ کی صفیر ہیں۔