سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور فلمی اسٹار

bollywoodimage

        اچلا سچدیو کا شمار بھی بولی وڈ کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ایک سو تیس فلموں میں کام کیا ہے، وہ بولی وڈ کی معروف فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے میں بھی کردار نبھاچکی ہیں۔  

اچلا نے فلمی دنیا میں ڈیبیو انیس سو اڑتیس میں فلم فیشن وائر سے کیا، وہ یش راج بینرز کی بھی کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ ان کی معروف فلموں میں پریم پجاری، میرا نام جوکر اور انداز سمیت مختلف فلمیں شامل ہیں۔

اگرچہ کہ اچلا کا شمار ان بولی وڈ اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے کروڑوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے اپنے سگے رشتوں نے ہی انہیں ٹھکرادیا اور دوہزار دو تک گزشتہ بارہ سال سے اچلا اپنے دوکمروں کے فلیٹ میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ایک نوکر کے ہمراہ رہے رہی تھیں۔

تاہم ایک رات جب اچلا رات کو پانی پینے کیلئے اٹھیں تو کچن میں گرنے سے ان کی ران کی ہڈی بری طرح ٹوٹ گئی تاہم کچھ روبہ صحت ہونے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے  بعد ایک مرتبہ پھر ان کو خون کی نالیوں میں رکاوٹ بننے کے باعث فالج کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک فیملی فرینڈ کے مطابق اچلا کے رشتے داروں سے کئی مرتبہ رابطہ کیا جاچکا ہے کیونکہ ان کو اب مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے، تاہم کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا۔

اچلا نے اپنا فلیٹ ایک فاونڈیشن کو چیریٹی میں دیا تھا جس کے بعد اس فاونڈیشن نے اچلا کی دیکھ بھال کی ذمے داری اٹھائی ۔

 صحت بہتر ہونے کے بعد اچلا ایک مرتبہ امریکا اپنے بیٹے کے گھر بھی گئی تھیں ، یہ بیٹا ان کے پہلے شوہر سے تھا اور یہ کبھی اچلا سے بھارت ملنے نہیں آیا تھا۔ اسکے علاوہ اچلا کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ ممبئی ہی میں رہائش پذیر ہے اور اسکا ان سے رابط نہیں ہے۔

Courtesy: Times Of India

loading...
loading...