سُشانت سنگھ نے مداحوں کیلئے 15 کروڑ روپے کا پروجیکٹ ٹھکرا دیا

بھارتی بزنس مین اپنے  پروڈکٹ کو بیچنے کیلئے  ایسے چہروں کا انتخاب کرتے ہیں جسے دیکھ کر ان کے پروڈکٹ فوراً فروخت ہوسکےاور عوام کو بیوقوف بنایا جاسکے۔ یوں سمجھ لیں کے یہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی ہے لیکن بھارتی اسٹارز آج کل ان چیزوں کو سمجھنے لگے ہیں اور وہ ایسے کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بنتے جن میں ان کے مداح گمراہ ہورہے ہوں۔

گزشتہ سال ابھے دیول نے اُن تمام بولی وڈ اسٹارز کو تنقید کی تھی جو جلد کو سفید کرنے والی مصنوعات  کے اشتہار کا حصہ بنتے ہیں اور اب حال ہی  میں معروف اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے ایک فیئر نس (رنگ گورا کردینے والی)کریم کی انڈورسمنٹ کیلئے منع کردیا البتہ انہیں اس اشتہار کا حصہ بننے پر 15 کروڑ روپے دیے جارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سُشانت کا ماننا ہے کہ ہر اسٹار کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے مداح اور بھارتی عوام کو غلط ہدایات فراہم کرنےسے روکے۔ انہوں نے مزید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ‘مجھے ایسے اشتہار کا حصہ بننے پر بھروسہ نہیں جس میں ایک پروڈکٹ سے رنگ سفید کرنے کی ہدایت ملے’۔

یہ پروڈکٹ بنانے والے اور اسٹار کے درمیان ڈیل 3 سال کیلئے طے ہونا تھی۔ جس میں اداکار کو 6 اشتہار کا حصہ بننا پڑتا لیکن اداکار نے بغیر سوچے سمجھےاس پروجیکٹ کیلئے صاف منع کردیا۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

loading...
loading...