سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی سنگین غلطیاں ۔ ۔ ۔ ؟

File Photo

File Photo

سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان بھی عوام میں بے انتہا مقبول ہوئی ہے اور یہ فلم تین سو کروڑ کے کلب میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اگرچہ کہ سلمان خان کا جادو عوام پر اس فلم کے ذریعے بھی چلا تھا لیکن سلو بھائی کی اس فلم میں بھی بعض غلطیاں تھیں جو کہ عوام نے نوٹس نہیں کیں، ذیل میں یہ غلطیاں بیان کی گئی ہیں۔

farmer

ہل اسٹیشن اور نارووال

فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کو نارووال کا دکھایا گیا ہے۔ اور فلم میں نارووال کو ایک پہاڑی علاقہ دکھایا گیا جو کہ ہرا بھرا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے  اور یہ علاقہ پنجاب میں واقع ہے اور میدانی علاقہ ہے۔

afridi

پاکستانی کرکٹ میچ کا منظر

فلم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ایک کلب مختلف اوورز میں بار بار دکھایا گیا ہے۔ پہلے یہ کلب اتبداء میں اور پھر بعد میں دوبارہ چھ اوورز کےبعد ۔ ۔ ۔

nawad

پاکستانی ٹرین کا رنگ

فلم میں نوازالدین صدیقی کو ریلوے اسٹیشن پر بیپر یا مائیک پر خبر  دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پس منظر میں ٹرین موجود ہے جو کہ نیلی رنگ کی ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے ۔

rupee

ویزے کی طاقت

فلم میں کسی بھی دھابے پر سلو بھائی کو پاکستانی روپے سے بل کی ادائیگی کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا۔

qawwali

چاند نواب کا ہائی ٹیکنالوجی کا فون

فلم میں جب پولیس کے ہمراہ چاند نواب کا اسسٹنٹ اسکا جائے مقام معلوم کرنے کیلئے فون کرتا ہے تو چاند نواب اسکو بولتا ہے کہ وہ درگاہ سے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ اسہی دوران پس منظر میں بارگاہ کی قوالی بھی چل رہی ہوتی ہے۔ تو کیا یہ چاند نواب کے فون کا کمال ہے ۔ ۔ ۔ ؟

youtube

یوٹیوب پر ویڈیو وائرل

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ چاند نواب بچی کے والدین کی کھوج کیلئے اس حوالے سے ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیتا ہے اور پھر یہ پاکستان بھر میں وائرل ہوجاتا ہے تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب بجرنگی بھائی ریلیز ہوئی تو یوٹیوب پر پاکستان میں پابندی تھی ۔ ۔ ۔  تو ایسا کیسے ممکن ہوا۔

Courtesy: mtvindia.com

loading...
loading...