سلمان خان کی بی اے کی مارک شیٹ منظر عام پر آگئی

_843c39d0-cf77-11e7-ab73-d03b3a59d103

آگرا یونیورسٹی سے الحاق علی گڑھ  ڈگری کالج    کے طالب علم کی مارک شیٹ   وائرل ہوگئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مارک شیٹ پر طالب علم کی جگہ بولی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی تصویر لگی ہوئی تھی۔یہ فرق اس وقت محسوس ہوا جب طالب علم کی مارک شیٹ   تقسیم کی جارہی تھیں۔

آگرا میں واقع ڈکٹر بھم راؤ امبیڈکار یونیورسٹی  کے ترجمان ڈاکٹر گرجیا شنکر کا کہنا ہے کہ اسے اس متعلق کوئی  شکایت سننے کو نہیں ملی اور شکایت  ملنے پر اس معاملہ پر پوری طریقے سے تحقیق کی جائے گی۔

اس مارک شیٹ کا تعلق امراتا سنگھ میموریل ڈگری کالج کے ایک طالب علم سے ہے اور  مارک شیٹ پر اس کا رول نمبر بھی لکھا ہوا ہے البتہ تصویر سلمان خان کی لگی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شنکر نے یونیورسٹی کی طرف سے ہونے والی غلطی کو رد کرتے ہوئے دعوی کے ساتھ کہا ہے کہ ‘ہم نے اپنے ریکارڈز  کی تصدیق کی ہے جو کہ  صحیح معلوم ہوئے ہیں’

انہوں نے مزید کہا کہ’ طالب علم فارمز کو پر کرتے ہیں اور اس پر تصویر چسپاں کرتے ہیں کالج کے پرنسپل سے تصدیق  کے بعد دستاویزات کا آگے بڑھایا جاتا ہے   جبکہ جانچ کنندہ بھی اس کا جائزہ لیتا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ  صد ر  رام ناتھ کووند کے یونیورسٹی  کی ڈگریوں کی تقسیم سے متعلق تقریب سے قبل پیش آیا ہے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...