سلمان خان سے ملنے 15 سالہ لڑکی ان کے گھر کی دیوار چڑھتے ہوئے پکڑی گئی

salman-khan

ممبئی: اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان کے بےشمار مداح ہیں جو اسٹار سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق   مڈھیا پرڈیش  میں اپنے گھر سے بھاگی گئی ایک 15 سالہ لڑکی ممبئی  آکر سلمان خان سے ملنے کیلئے  ان کے اپارٹمنٹ کی دیوار پر چڑھتے ہوئے پکری گئی۔

سنیئر پولیس انسپیکٹر پنڈٹ ٹھاکڑے نے کہا کہ ‘اس واقعہ کے بعد لڑکی کو پولیس نے چلڈرن ہومز بھیج دیا۔ بھوپال  کے بیراسیا ٹاؤن کی ایک شہری نے اتوار کو اپنا گھر  چھوڑ کر  بولی وڈ اداکار سے ملنے جاپہنچی۔’

گھر سے بھاگ کر لڑکی نے ٹرین پکڑ ی اور گزشتہ دن باندرا  آپہنچی ۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اسٹار سلمان خان کے گھر کا پتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے بغیر وقت ضائع کیے  گلیکسی اپارٹمنٹ کے اندر  گیٹ سےگھسنے کی کوشش کی  جس پر سیکیورٹی گارڈ نے انہوں اندر آنے سے منع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ‘پہلی ناکام کوشش کے بعد لڑکی بلڈنگ کی دیوار چڑھنے لگی  جسے ایک بار پھر سیکیورٹی گارڈ نے کامیاب نہ ہونے دیا۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی کو باندرا کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیاجس کے بعد لڑکی کے پاس موجود آڈھار کارڈ(شناختی کارڈ) کے زریعے لڑکی کے خاندان کا پتا لگایا گیا  اور ان کے خاندان کو لڑکی کے اس عمل سے اگاہ کیا۔’

ابتدائی تشویش کے بعد لڑکی کو ڈونگری کے یتیم خانہ بھیج دیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق  لڑکی کے والدین ممبئی سے اس کی  تحویل کیلئے نکل چکے ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...