سلمان خان ایک بار پھر ڈیول کے روپ میں؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ممبئی: انتظار کی گھڑی  ختم! وہ لوگ جو  کک سیکول کی دوسری فلم  کابے تابی سے انتظار کررہے ہیں ان کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ جی ہاں! آپ سلمان خان کو جلد ہی ایک بار پھر ڈیول کے روپ میں دیکھیں گے۔

کک  کے پروڈیوسر ساجد نادیا والا کے پروڈکشن  ہاؤس نادیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ   نے بدھ کے روز  ٹوئٹر پر فلم کے سیکول کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انتظار کی گھڑی اب ختم، ڈیول ایک بار پھر آچکا ہے۔ کک 2 سلمان خان کے ہمراہ  آئندہ سال کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔’

البتہ اب تک  سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کا نام  نہیں بتایا گیا۔ کیا اس بار سلمان خان کی طرح ہم مرکزی کردار میں جیکولین فرنندس کو ہی دیکھیے گے یا ان کی جگہ کوئی اور لے گا؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن فلحال سلمان خان کے مداح اس خبر کو لے کر بےحد خوش ہوں گے۔

آپ کو یاد دلاتے چلے ہیں کہ ایکشن سے بھرپور فلم’کک’ 2014 میں ریلیز کی گئی تھیں جس میں سلمان اور جیکولین کے علاوہ نوازیدین صدیقی اور رندیپ ہودا شامل تھے اور سلمان کی یہ فلم باکس آفس میں کافی کامیاب بھی رہی۔

آج کل سلمان ریمو ڈی سوزا کے ساتھ فلم’ریس 3′ میں کام کررہے ہیں۔  فلم میں جیکولین فرنندس مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ  بوبی دیول، صاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور انیل کپور فلم کا حصہ ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...