سلمان خان اور کترینہ کیف بِگ باس سیزن 12 ہوسٹ کریں گے؟

katrinaاس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ اگر سلمان خان کے حال ہی میں ہونے والے مقدمے سے متعلق معاملات ٹھیک رہے تو ایک بار پھر وہ بِگ باس 12 کی میزبانی کریں گے۔

معروف ریئلیٹٰی شو بِگ باس کا بارہواں سیزن آنے والا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سلمان کے قریبی دوستوں میں سے کوئی ایک اس شو کی میزبانی میں سلمان کا ساتھ دیگا۔

شو کی تیاریاں اور آڈیشنز جاری ہیں اور اس بار شو میں ایک فرد نہیں بلکہ جوڑیاں حصہ لینگی۔ اس لئے اندازہ یہ ہوتا ہے کہ میزبانی میں سلمان خان کے ساتھ جوڑی بنانے کے لئے ان کی کوئی دوست ہوگی۔

سلمان خان کی بہترین دوستوں میں سب سے پہلا نام کترینہ کیف کا ہے۔۔ کترینہ سلمان کی وہ دوست ہیں جو سب کے سامنے، سکرین پر ان سے مزاق کرنے اور ان کی نقل اتارنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ شو کو دلچسپ اور مزیدار بنانے کے لئے کترینہ بہترین انتخاب ہیں اس لئے میزبانی کے لئے ان کا نام زیر غور لایا جا رہا ہے۔

Thanks to DC

loading...
loading...