سلمان خان اور بوبی دیول ایک دوسرے کو کس نام سے پکارتے ہیں؟

فساا

بولی وڈ میں ایسے بہت سے کو اسٹارز دیکھے گئے ہیں جو فلم کے سیٹ پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک ساتھ وقت بھی گزارتے ہیں۔ اس میں کوئی شک کی بات نہیں کے فلم’ریس3′ کے کواسٹارز سلو بھائی اور بوبی دیول شروع سے ایک دوسرے کے گہرے دوست رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ریس 3 کے سیٹ پر بھی دونوں اسٹارز ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھے گئے اور  اب تو کہا جارہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کیلئے نئے نام بھی رکھ لیے ہیں۔

جی ہاں!  فلم کے سیٹ پر سلو بھائی  مسلسل بوبی دیول کو فٹ رہنے کیلئے متاثر کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم  کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے دونوں اسٹارز ایک دوسری کی طبعیت کے بارے میں پوچھتے ہیں اور سلمان ، بوبی سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ‘ماموں کیسے ہو؟ اور ورزش کیسی چل رہی ہے۔’

جبکہ بوبی ، سلمان کو جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ’مامو، سب تھیک۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ بھی سب اچھا چل رہا ہوگا۔’

جی ہاں! دونوں اسٹارز ایک دوسرے کو ‘مامو’ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان کی یہ گفتگو سن کر ریس 3 کی ٹیم بھی متاثر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ الفاظ’مامو’ سنجے دت کی فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ سے  مشہور ہوا ہے اور اب لوگ اس الفاظ کو مزحیہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

 آپ کو یہ بھی بتاتے چلے کہ فلم ‘ریس 3’ کی شوٹنگ جاری ہے جس کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں جبکہ فلم میں سلمان  اور بوبی کے ہمراہ  جیکولین فرنندس،ثاقب سلیم ، انیل کپور اور ڈیزی شاہ  نظر آئیں گے۔ فلم اسی سال 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ

loading...
loading...