سعودی عرب کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کریگا

saudiaimage

سعودی عرب نے بھی فرانس میں اکتہرہویں کانز فلم فیسٹیول میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ یہ فیسٹیول آٹھ مئی سے اٹھارہ مئی تک فرانس میں جاری رہیگا۔ پہلے سعودی عرب میں سنیماوں پر سے پینتالیس سال بعد پابندی بھی ہٹائی گئی ہے۔

ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق سعودی فلم کونسل کو  کانز فیسٹیول میں شرکت کے موقعے پر انکے لئے مخصوص پویلین بھی مختص کیا جائیگا۔

سعودی وزیر برائے ثقافت عواد العواد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب بھی کانز فیسٹیول میں اپنے ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب ترقی کے سفر کا آغاز کررہا ہے جو کہ مستحکم صنعت کو فروغ دیتے ہوئے تمام اقسام کی فلموں کی حوصلہ افزائی کریگا اور عالمی فلمسازوں کو مواقعے مہیا کرے گا۔

دسمبر میں سعودی عرب نے ملک بھر میں سینماگھروں پر سے پینتیس سالہ پابندی کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں پر بچوں کی اینی میٹڈ فلم دا ایموجیز اور کیپٹن انڈر پینٹ کی اسکریننگ کی گئی تھی۔

اگرچہ کہ یہ دونوں فلمیں اینی میٹیڈ تھیں اور انکو سنیماگھروں پر بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی تھی لیکن انکی اسکریننگ سعودی عرب جیسے ملک کیلئے اہم قرار دی جارہی ہے۔

Source: zee news, the verge

loading...
loading...