سری دیوی کو نہ پہچاننے پر رشی کپورکو کڑی تنقید کا سامنا

rishi

رواں برس دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرجانے والی بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو نہ پہچاننا رشی کپور کو مہنگا پڑگیا۔ ٹویٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہ ہوتیں تو تمہیں کوئی نہیں پہچانتا۔

رشی کپور کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے اس وقت کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے سری دیوی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور نے ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی چند سیکنڈ کی ویڈیو کو دیکھا تو نہ وہ اس فلم کو پہچان سکے اور نہ ہی اپنے ساتھ رقص کرنے والی اداکارہ کو، بس پھر کیا تھا ٹویٹر صارفین ان پر چڑھ دوڑے۔

یاد رہے سری دیوی کا شمار بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا اور انہوں نے رشی کپور کے ساتھ ‘چاندنی، نگینہ اور گرو دیو’ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا تاہم ان کا یہ ٹویٹ سمجھ سے بالاتر لگتا ہے۔

اس ٹویٹ کے بعد رشی کپور کو کئی صارفین کی جانب سے انتہائی سخت الفاظ سننا پڑے۔ کسی نے کہا کہ ‘کوئی آپ کو نہیں جانتا اگر سری دیوی نے آپ کے ساتھ ‘ناگن اور چاندنی’ میں کام نہ کیا ہوتا’۔   جبکہ کوئی کہتا نظر آیا کہ ‘رشی کپور، انیل کپور اور جیکی شروف فلموں میں سری دیوی کے ساتھ وال پیپر سے زیادہ کام انجام نہ دیتے تھے’۔   ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ‘اس میں موجود اداکارہ تو سری دیوی ہیں مگر یہ اداکار کون ہے میں نہیں پہچان سکا’۔    

loading...
loading...