سارا علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

File Photo

File Photo

اب بولی وڈ اسٹارز کے بچے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیاری کررہے ہیں اور انٹرنیٹ پر پہلے ہی ان سے متعلق باتیں شروع ہوچکی ہیں۔ سارا علی جو کہ سیف علی خان اور ارپیتا سنگھ کی بیٹی ہیں ، آجکل ان کا بھی انٹرنیٹ پر بہت چرچا ہے ۔ اور بہت جلد سارا بھی بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

تاہم ابھی سارا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں موجود ہیں اور مستی مزاح کررہی ہیں جس کے دوران وہ ارجیت سنگھ کا معروف گانا تم ہی ہو بھی مست انداز میں گارہی ہیں۔

یہ گانا شردھا کپور اور ادتیا رائے کپور پر فلمایا گیا تھا اور اب بھی بولی وڈ کے انتہائی مشہور گانوں میں شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سارا علی خان ابھیشک کپور کی فلم کیدارناتھ میں سوشانتھ سنگھ راجپوت کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔

دونوں اسٹارز کی فلم کی تیاری سے متعلق کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ وائرل ہوچکی ہیں۔

سارا علی خان کے علاوہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر بھی ایک ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ذیل میں سارا علی خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو موجود ہے۔