زین ملک کا آسکرز کے حوالے سے انوکھا دعویٰ

Image result for zayn malik

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کو لگتا ہے کہ وہ اداکاری کیلئے آسکرز ایوارڈز جیت سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے نئے گانے ‘لیٹ می’ کیلئے ایک مختصر سی فلم بنائی اور اسی میں اپنی اداکاری کی جھلک بھی دکھائی جس کے بعد انہوں نے آسکرز کے متعلق بیان دیا۔

Image result for zayn malik let me

زین ملک نے  منچسٹر ریڈیو اسٹیشن 103 سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ’مجھے اداکاری کرنے میں دلچسپی ہےاور یہ ایسا کام ہے جو مجھے کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ میں اسکول میں بھی اداکاری کرچکا ہوں۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ میں فلحال ایک آسکرز لیول کا اداکار ہوں لیکن مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اگر میں اداکاری کی کچھ  کلاسز لوں اور چیزیں سیکھ جاؤں تو ضرور آسکرحاصل کرسکتا ہوں۔’

واضح رہے کہ   زین کے سابق بینڈ  وون ڈائریکشن کے ممبر ہیری اسٹائل نے بھی حال ہی میں ہولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘ڈنکرک’ میں  اپنی اداکاری  کا کیریئر شروع کیا ہے۔  کرسٹافر نولان کی فلم میں عمدہ کارگردگی کی وجہ سے اسٹائل کو کافی تعریف بھی سننے کو ملی۔

کیا زین ملک بھی جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی  اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے؟

بشکریہ: زی نیوز

loading...
loading...