زینت امان نے ممبئی کے کاروباری شخص کیخلاف زیادتی کا کیس دائر کردیا

zeenat

ممبئی: بولی وڈ کی ویٹرن اداکارہ زینت امان نے ممبئی کے ایک کامیاب بزنس مین کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا کیس دائر کردیا، ستّر اور اسّی کی دہائی میں وہ بولی وڈ انڈسٹری پر راج کرتی تھیں۔

جمعے کے روز اس کاروباری شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوری میں زینت امان نے کاروباری شخص کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور تعاقب کرنے کی شکایت دائر کروائی تھی۔ اداکارہ نے کاروباری شخص کھنّا کے خلاف چھیڑ چھاڑ اور غیر مناسب برتاؤ کی شکایت درج کروائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ویٹرن اداکارہ زینت امان اور وہ کاروباری شخص دونوں کو پہلے سے جانتے ہیں تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پر دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ زینت نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ شخص انہیں بار بار کال کرتا اور پیچھا کرتا ہے۔

زینت امان نے کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی، ان فلموں میں ہرے راما ہرے کرشنام ستیم شیوم سندرم، ہیرا پنّا، یادوں کی بارات اور ڈان جیسی فلمیں شامل ہیں۔

loading...
loading...