زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا، عاطف اسلم

atif

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی شاندار گلوکاری کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف البمز کے ساتھ ساتھ کئی بھارتی فلموں میں بھی گلوکاری کی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی وجہ سے مجھے بہت کچھ قربان کرنا پڑا، لیکن زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مقام میں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا اس لئے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

نوجوان گلوکاروں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میوزک کی بنیادہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قسمت آزمائی کریں اور اپنے سینیئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ آپ کی آواز اور کام نکھر کر سامنے آئے۔

یاد رہے عاطف اسلم نے اپنی منفرد گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ ان کی گائیکی کا انداز خاصا منفرد ہے جسے کئی دیگر گلوکاروں نے بھی کاپی کرنے کی کوشش کی۔


loading...
loading...