روینہ ٹنڈن پر مقدمہ

File Photo

File Photo

نئی دہلی : بھارت میں میں بولی وڈ اسٹار  روینہ ٹنڈن کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ روینہ کیخلاف یہ مقدمہ گیارہویں صدی سے موجود ایک مندر میں بغیر اجازت نو کیمرا زون میں شوٹنگ کرنے پر بنایا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں روینہ کو مندر کے اندر خواتین کو خوبصورتی کیلئے ٹپس دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو مندر میں موجود زائرین  میں سے کسی شخص نے موبائل سے بنائی تھی

مندر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی لنگا راج پولیس اسٹیشن میں نو کیمرہ زون میں اشتہار کی شوٹنگ کرنے کیخلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

بھبانیشور پولیس اسٹیشن کی جانب سے بھی واقعے اور ایف آئی آر کی تصدیق کردی گئی ہےاور کہا گیا ہے کہ پولیس نے الزامات کی جانچ شروع کردی ہے۔

مندر انتظامیہ کے مطابق مندر کے اندر موبائل لے جانے کی اجازت بھی صرف اور صرف یہاں کے ملازموں اور خدمت گاروں کو ہے اسکےعلاوہ مندر میں کوئی شخص موبائل بھی نہیں لے جاسکتا۔ واقعے سے پیروکاروں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔

Source: Khaleej Times

loading...
loading...