رواں سال انتقال کرجانے والی 7 مشہور بولی وڈ شخصیات

3

رواں برس محض 3 ماہ کے درمیان ہی بھارتی سینما سے بہت سی قابل اور مشہور بولی وڈ شخصیات دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئیں۔ ان کے جانے سے بولی وڈ انڈسٹری میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جسے کبھی پُر نہیں جاسکتا۔

آج ہم آپ کو ان تمام مشہور بولی وڈ شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو رواں برس اس دنیا سے ہمیشہ رخصت ہوگئیں۔

٭ سری دیوی

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت 24 فروری 2018 کو حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں گرنے سے ہوئی تھی۔ ان کی موت کو انڈسٹری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

٭ شمّی آنٹی

قابل اور تجربہ کار اداکارہ شمّی، جنہیں عموماً سب ہی شمّی آنٹی کے نام سے پکارتے تھے، 6 مارچ 2018 کو 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ یہ اداکارہ مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔ انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں ‘کولی نمبر ون’، ‘ہم’، ‘گوپی کشن’ اور ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔

٭ ایوا مکھرجی

مشہور اداکارہ اور فلم ‘دیو داس’ میں شاہ رخ خان کی آن اسکرین دادی ایوا مکھرجی 15 جنوری 2018 کو 88 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔ انہوں نے ‘ڈرنا ضروری ہے’، ‘ڈٹیکٹیو نانی’ اور ‘دی فِرم لینڈ’ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا اور ساتھ ہی انہیں بہت سے کمرشلز میں بھی دیکھا گیا۔

٭ استاد پیارے لال ودالی

مشہور صوفی گلوکار پیارے لال جو استاد پورَن چند وادالی کے چھوٹے بھائی تھے، دل کا دورا پڑنے کے باعث امرتسر میں انتقال کر گئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 75 سال تھی۔ یہ دونوں بھائی صوفی موسیقی کے لئے بہت مشہور تھے۔ انہوں نے بولی وڈ انڈسٹری کے لئے بہت سے مشہور گانے گائے جن میں فلم ‘تنو ویڈز منو’ کا گانا ‘اے رنگ ریز’ اور فلم موسم کا ‘اِک توہی توہی’ بھی شامل تھا۔

٭ شِری ولّبھ ویاس

 بولی وڈ اداکار شِری ولّبھ ویاس جنہوں نے مشہور فلم ‘لگان’ میں ایشور کاکا کا کردار نبھایا تھا، طویل علالت کے باعث 7 جنوری 2018 کو 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے ‘لگان’، ‘دل بولے ہڑپّہ’، ‘سر فروش’ اور ‘ابھے’ جیسی بہت سی بولی وڈ فلموں میں کام کیا۔

٭ چارو روہتگی

یہ بھارتی اداکارہ فلم ‘عشق زادے’ میں پرینیتی کی ماں کے کردار کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔ چارو روہتگی 15 جنوری 2018 کو قلبی بیماری کے باعث

انتقال کرگئی تھیں۔

٭ ڈبلیو بی راؤ

سینیما ٹو گرافر کو فلم ‘ہم’، ‘رنگیلا’، ‘خدا گواہ’ اور ‘راجا ہندوستانی’ میں بہترین اداکاری کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ مشہور اداکار 16 جنوری 2018 کو انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے تقریباً 30 فلموں میں کام کیا جس میں ‘دھڑکن’، ‘جڑواں’ اور ‘ہر دل جو پیار کرے گا’ جیسی فلمیں شامل تھیں۔

بشکریہ : bollywoodpapa

loading...
loading...