رجنی کانتھ سے قبل یہ 9 اسٹارز بھی سیاسی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں

main1

سیاست اور بولی وڈ فلموں کا ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ انڈسٹری کی اکثر فلموں میں بھارت کے سیاسی حالات کو بھی کہانی کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ تاہم اب کچھ اداکار فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں بھی سیاست میں دلچسپی لے رہے ہی اور مختلف پارٹیز کو جوائن کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ انڈسٹری کے ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے سیاسی میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ذیل میں ملاحظہ کیجیئے۔

رجنی کانتھ

p9

رجنی کانتھ نے حال ہی میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کرنے کا ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اگلے انخابات میں پورے ملک سے الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق وہ اپنے اداکاری کیریئر کے دوران بھی ایسا کرنے کے خواہاں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاچی 420 کی سیاست میں انٹری
ونود کھنّا

p8

گذشتہ برس دنیا سے رخصت ہوجانے والے ویٹرن اداکار ونود کھنّا بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ چکے تھے۔ وہ گورداس پور کے سٹنگ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔
سنیل دت

p7

سنیل دت نے اداکاری کی طرح سیاسی میدان میں بھی خوب شہرت حاصل کی۔ وہ ایم پی کی سیٹ کے لئے پانچ سے زائد مرتبہ منتخب ہوئے، سال 2004 میں انہوں نے اسپورٹس منسٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
شتروگھن سنہا

p6

سوناکشی سنہا کے والد بولی وڈ لیجنڈ شتروگھن سنہا بھی ایک معروف سیاسی شخصیت کے طور پر ابھرے تھے۔ انہوں نے محکمہ صحت میں اپنی خدمات انجام دیں ساتھ ہی 2009 میں ایم پی منتخب ہوئے۔
شبانہ عظمی

p5

شبانہ عظمی بھی سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ وہ 1997 میں راجیا سبھا کی ممبر کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا مگر مختلف آفرز ان کو ملتی رہیں تاہم انہوں نے منع کرنے میں عافیت جانی۔
کرن کھیر

p4

کرن ایک عظیم اداکارہ تو ہیں ہی مگر وہ ہمیشہ معاشرے میں جاری ظلم و جبر کے خلاف بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ وہ بھی سیاسی منظر نامے میں داخل ہوچکی ہیں۔
جیا بچن

p3

جیا بچن سیاسی میدان میں خاصی متحرک نظر آتی ہیں، وہ سماج وادی پارٹی کی نمائندہ ہیں۔
ہیما مالنی

p10

ہیما مالنی نے سال 2004 میں سیاست میں قدم رکھا، وہ متھورا سے الیکشن بھی جیت چکی ہیں۔
گل پانَگ

p2

گل پانَگ نے بھارت کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سیاسی میدا میں قدم رکھا۔ وہ کرن کھیر کے مد مقابل کھڑی ہوئیں تاہم الیکشن ہار گئیں۔
گووندا

p1

گووندا اداکاری کے طویل کیریئر کے ساتھ سیاست کا بھی چھوٹا سا کیریئر رکھتے ہیں۔ وہ سیاسی میدان میں داخل تو ہوئے مگر بولی وڈ کی چاہت نے انہیں واپس اداکاری کی دنیا میں لے آئی۔

Thanks to filmipop