رجنی کانتھ اور سلمان خان آمنے سامنے

فسساسا

بولی وڈ فلموں میں ٹکراؤ آنا کوئی نئی بات نہیں۔   وقتاًفوقتاً ایک سنیما گھر میں دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دونوں فلموں کی مارکیٹ میں ٹکراؤ پیدا ہوجاتا ہے۔

زرائع کے مطابق اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہونے جارہا ہے۔ جی ہاں! سلمان خان کی نئی فلم ‘ریس 3’ عید میں ریلیز ہونے والی واحد بڑی فلم نہیں ہوگی بلکہرپورٹ کے مطابق  رجنی کانتھ  کی نئی فلم ‘کالا’ بھی عید کے موقع پر ہی ریلیز کی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری پر ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے رجنی کانتھ کی نئی فلم 27 اپریل کو ریلیز نہیں ہوسکے گی۔ ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب  تامل  فلم کے پڑوڈیوسرز کاؤنسل اور ڈیجیٹل سروس پرووائڈر  کے درمیان ایک مہینے کے بعد بھی  معاملات طہ نہیں ہوپائے۔

تامل کے لائکہ پروڈوکشن کے پروڈیوسر  کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام دیکھا گیا جس میں  کہا گیا تھا کہ فلم’کالا’ کو اب تک این او سی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے فلم ریلیز ہونے کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے اور اب ٹیم عید کے موقع پر 5 جون کو فلم ریلیز کرنے کا سوچ رہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘ریس 3’ بھی 5 جون کو ہی ریلیز کی جانے  والی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانتھ اور سلمان کے دنیا بھر میں بےشمار مداح ہیں اور  دونوں کی فلموں کا یہ ٹکراؤ دیکھ کر ضرور مزہ آئے گا۔ دیکھتے ہیں اس عید کون سی فلم زیادہ بزنس کر پائے گی۔

بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ  

loading...
loading...