راج پال یادیو کو سزا ، جیل بھیجے جانے کا خدشہ

rajpalimage

راج پال یادیو کا شمار بولی وڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور اب تک کئی بولی وڈ فلموں میں وہ اپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت اپنے فن کا لوہا بھی منواچکے ہیں۔

تاہم اب راج پال ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور نئی دہلی کی کورٹ نے بولی وڈ اداکار پر قرض کی عدم واپسی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

عدالتی حکم میں راج پال اور ان کی اہلیہ رادھا یادیو کی کمپنی پر قرض نہ واپس کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئ ہے، اب عدالتی حکم نامے کے بعد ان پر دلائل تئیس اپریل کو سنے جائیں گے۔

راج پال اور ان کی اہلیہ نے دہلی کے تاجر سے پانچ کروڑ روپے کا قرض بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کرنے کیلئے حاصل کیا تھا تاہم یہ قرض ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔

پہلے دوہزار تیرہ دسمبر میں بھی راج پال کو پانچ روز تہار جیل میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر گزارنے پڑے تھے۔

پہلے سلو بھائی کو بھی کالے ہرن کے شکار پر سزا سنائی گئی تھی اوران کو جیل میں راتیں گزارنی پڑی تھیں تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

Source: Economic Times

loading...
loading...