دی راک کی نظر امریکی صدارت پر

 

rock

ہالی وڈفلموں میں خطر ناک کرداروں کو نبھانے والے’دی راک’اب حقیقت  میں ایک بڑے چیلنچ کا سامنا کرنے پر غور کررہے ہیں ، جی ہاں ڈوائن جانسن دنیا کا لیڈر بننے پرنظر جمائیں رکھے ہیں۔

پچھلے  ہفتے ‘دی ایلین ڈی جینیریس شو’ میں شرکت کرنے والے مشہور اداکار’دی راک’ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ  امریکہ کے صدر بننے پر غور کررہے ہیں۔

شو میں فلم ‘جومانجی ‘ کےکو اسٹارکیون ہارٹ کے ساتھ فلم کی پروموشن کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’جی ہاں میں اس چیلنج پر غور کررہا ہوں’

دی راک نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں گھر لینے کا سوچ رہے ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ دی راک نے اپنی اس خواہش کا اظہار مزاک میں کیا ہے تو ہم آپ کو بتادے کہ اس سے پہلے وہ ایک انٹرویوں میں اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں۔

البتہ جانسن کا کہنا ہے کہ  وہ 2019 اور 2020 میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے جو کہ 2021 تک چلتی رہے گی جس کا مطلب وہ اس پوزیشن پر 2024 کے الیکشن میں غور کریں گے۔

بشکریہ: musclesandfitness