دیشاپٹانی ٹائیگر کے بعد کس اجنبی کے ساتھ گھوم رہی ہیں؟

disha

بولی وڈ کی نئی نویلی اداکارہ دیشا پٹانی  جنہیں نئی فلم ‘باغی2’ میں ٹائیگر کے ہمراہ دیکھا گیا تھا  انہیں اب حال ہی میں اتوار کے روز باندرہ کے فارمر کیفے  میں کسی اجنبی کے ساتھ دیکھا گیا  جس کے بعد میڈیا والوں نے تصاویر بھی بنائی۔  جی ہاں!

افواہوں کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ شخص  دیشا کا دوست اور ان کا جم پارٹنر ہے۔   تصاویرمیں ان کے چہرے پر مسکراہت دیکھی جاسکتی ہے۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

Disha Patani

Disha Patani

Disha Patani

Disha Patani

Disha Patani

بشکریہ تصاویر: یوگن شاہ

اسی دوران دیشا جو آج کل  باغی 2 کی کامیابی کے بعد جشن منارہی ہے رپورٹ کے مطابق  انہیں موہت  سوری کی نئی فلم کیلئے سائن کرلیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب اداکارہ کے کو اسٹارز  ٹائیگر شروف ، کرن جوہر کی نئی فلم’اسٹوڈنٹ آفی دی ایئر 2′ کیلئے دہرادون کے علاقے میں شوٹنگ  شروع کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ   چند  مضبوط افواہوں کے مطابق یہ کہا جارہا تھا کہ دیشا  اور ٹائیگر ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے  البتہ اسٹارز نے اس بات کا اعتراف کبھی نہیں کیا۔ دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ کئی جگہوں پر بھی دیکھا گیا۔ البتہ رپورٹ کے مطابق اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوںاسٹارز کے درمیان دوریاں آچکی ہیں۔

ٹائیگر سے جب دیشا اوران کے راشتہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ’ہم ہمیشہ ساتھ گھومتے ہیں لیکن ہمیشہ ساتھ گھومنے کا مطلب یہ تو نہیں کہ  ہم دونوں ساتھ ہیں۔ ایک اچھے دوست بھی تو ساتھ گھوم سکتے ہیں۔  میں اپنے مرد دوستوں کے ساتھ بھی گھومتا ہوں لیکن اس کے بارے میں تو کوئی سوال نہیں پوچھتا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ’آج  میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ان چند لوگوں میں سے جن پر میں آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرسکتا ہوں۔’

بشکریہ: زی نیوز