دبئی کے مال میں سلمان خان کو کوئی نہ پہچان سکا، ویڈیو وائرل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بولی وڈ انڈسٹری کے بھائی جان جہاں جاتے ہیں وہیں ان کے مداحوں کی کثیر تعداد جمع ہوجاتی ہے، لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ سلمان خان ایک مال میں بیٹھے ہوں اور انہیں کوئی پہچان ہی نہ سکے۔

جی ہاں!! گزشتہ دنوں سلمان خان دبئی کے ایک مال میں موجود شاپنگ کررہے تھے لیکن وہاں انہیں کوئی پہچان ہی نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان ان دنوں اپنے دبنگ ٹور میں مصروف ہیں، اسی دوران حال ہی میں انہیں دبئی کے مہنگے ترین شاپنگ مال میں دیکھا گیا جہاں وہ نہ صرف شاپنگ کرنے میں مصروف تھے بلکہ اِدھر اُدھر گھوم پھر بھی رہے تھے۔

دبئی کے مال میں گھومتے پھرتے دبنگ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان دبنگ ٹور کے بعد اپنی نئی آنے والے فلم ‘بھارت’ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔جس میں پریانکا چوپڑا ان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

یاد رہے یہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

loading...
loading...