خود کشی سے پہلے جیا خان نے خط میں کیا لکھا تھا؟

8

جیا خان ایک بہت ہی ہونہار اداکارہ تھیں، جنہوں نے2007 میں رام گوپال کی فلم ‘نِشابد’ سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں فلم ‘گجنی’ اور ‘ہاؤس فُل’ میں دیکھا گیا اور ان دونوں ہی فلموں کی کمائی 100 کروڑ سے زائد تھی۔

بولی وڈ کی یہ معروف اداکارہ جون 2013 کو  اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں ،ان کی اچانک موت کی خبر سن کر ان کے گھر والوں سمیت پوری بھارتی فلم انڈسٹری پر سکتہ طاری ہو گیا تھا۔

جیا خان کی لاش ان کے بیڈ روم میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ابتدائی طور پر ان کی موت کو خود کشی قرار دے دیا گیا تھا،  لیکن  ان کی والدہ نے یہ دعویٰ کیا کہ جیا نے اپنے سابق  بوائے فرینڈ سورج پنچولی کی وجہ سے خود کشی کی۔

خود کشی کے چار دن بعد جیا کی بہن کو خودکشی سے پہلے لکھا گیا ان کا ایک خط ملا جو 6 صفحات پر مشتمل تھا۔ اس خط میں انہوں نے خود کشی کرنے کی وجہ بھی بیان کی تھی۔

انہوں نے اس خط میں اپنے سابق بوائے فرینڈ سورج پنچولی کے لئے لکھا کہ، ‘میں نہیں جانتی کہ قسمت ہمیں ساتھ کس طرح لے آئی۔ تمام تر تکالیف، زیادتی، بدتمیزی اور تشدد برداشت کرنے کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میں اس سب کے قابل ہی نہیں تھی، اس لئے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں’۔

loading...
loading...