خاور مانیکا سے شادی کی خبروں پر نور بخاری نے خاموشی توڑ دی

11

کچھ روزقبل یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاور مانیکا کی شادی اداکارہ نور بخاری کے ہمراہ کروارہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی بات سامنے آرہی تھی کہ ان کے نکاح کی تقریب عام انتخابات کے فوری بعد انجام پائے گی۔

اس کے علاوہ سب سے دلچسپ بات تو یہ سامنے آرہی تھی کہ اس شادی کے لئے نور بخاری کے سابق شوہر عون چوہدری کی رضا مندی بھی حاصل ہے تاہم اب نور نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ان تمام من گھڑت باتوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں شادی کی تردید کی اور کہا کہ ‘میں 10 ماہ قبل شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہوں لیکن کچھ لوگ تاحال میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘وہ ہر ماہ ہر لڑکے کیساتھ میری پانچویں شادی کی بے بنیاد خبر بناتے ہیں اور یہ واقعی تکلیف دہ ہے، اگر کسی کو کوئی افواہ پھیلانی بھی ہو تو ایسے شخص کیساتھ شادی کا دعویٰ کریں کہ کوئی ماننے والا ہو، دولہا میرا ہم عمر لگے، جس شخص کیساتھ شادی کی افواہ پھیلائی گئی، وہ میرے باپ کی عمر کا ہے’۔

نور بخاری نے مزید کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی تو اس کا کھلے عام اعلان کروں گی اور کچھ دیگر سلیبرٹیز کی طرح آپ سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھاجائے گا۔

مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...