حقیقی زندگی میں خوف کا شکار 10 بولی وڈ شخصیات

main1

جہاں بولی وڈ ایک گلیمرس اور فیشن کی دنیا ہے وہیں اس انڈسٹری کئی راز ایسے بھی مدفون ہیں جن کے بارے میں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آج انہی رازوں میں سے ایک راز سے پردہ اٹھنے جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بولی وڈ کی معروف شخصیات اپنی حقیقی زندگی میں کس فوبیا کا شکار ہیں اور انہیں کس چیز کا خوف کھائے جاتا ہے۔

رنبیر کپور

ranbir2

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ رنبیر کپور حقیقی زندگی میں کسی بھی 8 ٹانگوں والے کیڑے مکوڑے سے خوف کھاتے ہیں۔ انہیں لال بیک اور مکڑی جیسے جانوروں سے بہت ڈر لگتا ہے۔

عالیہ بھٹ

alia

عالیہ بھٹ کو اندھیرے سے بہت ڈر لگتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ سوتی ہیں تب بھی تھوڑی روشنی کرکے ہی سوتی ہیں۔

ارجُن کپور

arjun30000000000000

ارجُن کپور کو چھت کے پنکھے سے بہت ڈر لگتا ہے، اسی وجہ سے ان کے گھر میں ایک بھی چھت والا پنکھا موجود نہیں۔

سونم کپور

sonam2

سونم کپور ایلیویٹرز سے بہت ڈرتی ہیں، وہ کسی بھی فلور پر جانے کے لئے ایلیویٹرز کے بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان

-Quartz

-Quartz

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان حقیقی زندگی میں گھوڑوں سے بہت ڈرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں گھوڑوں کے درمیان بہت کم دیکھا گیا ہے۔

سنی لیونی

Sunny Leone.

سنی لیونی بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں، تاہم وہ بھی عالیہ بھٹ کی طرح اندھیرے سے بہت ڈرتی ہیں۔

دپیکا پاڈوکون

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دپیکا ڈپریشن سے بہت ڈرتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو ان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی بری طرح متاثر ہوجائے گی۔

امیتابھ بچن

amitabh

بولی وڈ کے بگ بی لینس سے بہت ڈرتے ہیں۔ فلم ‘ستّے پہ ستّہ’ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے آنکھوں میں لینس لگائے جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پھنس گئے۔ اب جب بھی ان سے لینس لگانے کا کہا جاتا ہے تو وہ اسے اپنی آنکھوں میں لگا بھی نہیں پاتے۔

کترینہ کیف

KATRINA

آپ کو یہ جان کر سب سے زیادہ حیرانی ہوگی کہ کترینہ کیف ٹماٹروں سے ڈرتی ہیں۔ فلم ‘زندگی نہ ملے گی دوبارہ’ کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کا خوف شدت اختیار کرگیا ہے، یہاں تک کہ انہوں نے لاکھوں روپے کا کیچپ کا اشتہار بھی ٹھکرا دیا۔

ودیا بالن

vidya

آپ کو سب سے زیادہ حیرانی یہ جان کر ہوگی کہ ودیا بالن بلّیوں سے خوف کھاتی ہیں۔ وہ بلیّوں سے اس قدر ڈرتی ہیں کہ جب کسی بلّی کو دیکھ لیں تو میلوں دور بھاگتی ہیں۔

Thanks to viral.laughingcolours

loading...
loading...