جیکولین کی بے باک ہنسی پر مداح چڑھ دوڑے

jeq

گذشتہ ماہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، ان کی آخری رسومات میں کئی اداکاروں اور بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

جہاں دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی وہیں سری لنکن بیوٹی جیکولین بھی لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لئے آخری رسومات میں شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی آرٹسٹ کا بیان منظر عام پر

اس موقع پر میڈیا کی موجودگی کے باعث ہر آنے جانے والے کی خوب مانیٹرنگ کی گئی۔ جب اداکارہ جیکولین فرنینڈز آئیں تو مختلف مواقع پر وہ ہنستی ہوئی دکھائی دیں۔

jacqueline ndtv

جیکولین کی ہنستے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ایسے میں سری دیوی کے مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے کہا کہ انہیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ وہ کسی کی میت میں آئی ہیں۔

تو کسی نے کہا کہ اگر آپ کے دل میں عزت نہیں ہے تو صرف میڈیا کوریج کے لئے ایسے مواقع پر جانا چھوڑ دیں۔    

کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ کو اپنی ہنسی پر شرم آنی چاہیئے۔

loading...
loading...