جیکولین فرنانڈز کی ایک آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی

Untitled-2

ممبئی: سری لنکن نژاد بھارتی بولی وڈ اداکارہ جیکولن فرنانڈز کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

جیکولین نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران  ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی۔

Untitled-1

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔ جیکولین کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے، جو اب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

loading...
loading...