جیل کی ہوا کھانے والی مشہوراداکارائیں

main-colaj

بولی وڈ صرف شہرت اور گلیمر کیلئے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہے جس کے باعث  بھارتی فلم انڈسٹری  اور اس سے تعلق رکھنے  والے اداکار ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔

فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں کی خوبصورتی تو آپ نے لازمی دیکھی ہوگی لیکن ان خوبصورت چہروں کے پیچھے بہت سے خوفناک چہرے چھپے ہیں جو نجانے  کیا کیا کر گزرے ہیں جس کی پاداش میں  انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے معصوم چہروں کا وہ خوفناک سچ بتائیں گے جنہیں جان کر آپ بھی  حیران رہ جائیں گے۔

سونالی بیندرے

sonali0000000000

معصوم ،خوبصورت اور دلکش چہرے والی اداکارہ سونالی بیندرے کی سچائی کچھ اور ہے،انہیں 2001 میں ایک بڑے جرم کیلئے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھارتی  شہریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے پیلا کُرتا زیب تن کر رکھا تھا جس پر ہندو مذہب سے متعلق کچھ الفاظ درج تھے ،ان کے اس جرم پر انہیں اور ان کے ڈریس ڈیزائنر دونوں کو پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ،بعد ازاں 12000 روپے کی ضمانت پر انہیں رہا کردیا گیا۔

ثناء خان

sana-khan000000000000

بھارت کے مشہور رئلیٹی شو بگ با س سیزن 6 کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی معصوم ،چلبلی  اور خوبصورت اداکارہ ثناء خان بھی کسی سے کم نہیں ۔ان کے بھولے چہرے کے پیچھے کئی ایسے راز چھپے ہیں جنہیں جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے۔

ثناء خان اور ان کے بوائے فرینڈ ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزام میں  جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

خاتون نے ثناء اور ان کے بوائے فرینڈ کے حوالے سے کچھ معلومات سب کے سامنے افشاں کردی تھیں جس پر دونوں نے مل کر ان پر تشدد کیا ،اسپتال میں زخمی حالت میں اس خاتون نے ثناء کیخلاف بیان دیا جس پر ثناء کو ان کے بوائے فرینڈ اور نوکر سمیت جیل میں ڈال دیا گیا۔

مونیکا بیدی

monica-bedi000000000

ماضی کی معروف اداکارہ مو نیکا بیدی  ان تمام اداکاراؤں میں ایک خاص حیثیت رکھتی ہیں جو جیل جا چکی ہیں،مونیکا کو بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم سے تعلق کی بناء پر جیل بھیجا گیا۔

مونیکا ابو سلیم سے شادی کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر پولیس کو دھوکا دیتے ہوئے پرتگال جا رہی تھیں،وہ بھارتی پولیس کو چکمہ دینے میں تو ناکام ہو گئیں لیکن پرتگال میں پکڑی گئیں۔

انہیں جعلی کاغذات پر سفر کرنے کے جرم میں 2 سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑی پھر انہیں بھارت بھیج دیا گیا۔

ممتا کلکرنی

matna0000000

بھارت  کی ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی  اور ان کے شوہر’ وکی گوسوامی’ کو کینیا میں ڈرگز ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مدھو بالا

madhu-bala-2000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ داکارہ مدھو بالا کا نام اس فہرست میں دیکھ کر یقیناً آپ حیرن رہ گئے ہوں گے،لیکن یہ سچ ہے کہ انہیں بھی ایک بار جیل کی ہوا کھانی پڑی ہے۔

انہیں 1957 میں پولیس نے مشہور ہدایت کار بی آر چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔

مدھو بالا پر الزام تھا کہ انہوں نے چوپڑا  کی فلم سائن کرکے ایڈوانس پے منٹ  لے لی لیکن بعد میں فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

بشکریہ :بولی وڈ ببل