بھارت :بولی وڈ اسٹار راج ببر زیر حراست

File Photo

File Photo

غازی آباد: بولی وڈ اسٹار راج ببر کو اتر پردیش میں حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

راج ببر اس وقت کسانوں کی تحریک مندولا کی سربراہی کررہے ہیں۔ اور ان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب  اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پولیس اور کانگریس کی پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہاتھ پائی شروع ہوئی۔ تو پولیس نے ہجوم میں داخل ہوکر راج ببر کو گرفتار کرلیا۔

ریلی میں ہاتھ پائی کے بعد کانگریس کے بعض دیگر پارٹی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔

غازی آباد پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس فورس موقعے پر پہنچ گئی ہے اور فوری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

راج ببر تین مرتبہ لوک سبھا اور دو مرتبہ راجیا سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ کسانوں کے حقوق کیلئے بھارت میں آواز بلند کررہے ہیں۔

Courtesy: Zee News

loading...
loading...