بھارتی اداکارہ کی سڑھی ہوئی لاش فلیٹ سے برآمد

-TIE

-TIE

اسٹرگلنگ بھارتی اداکارہ کریتیکا چودھری پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کر تے ہوئے لاش قبضے میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امبولی پولیس نے27 سالہ اداکارہ کریتیکا چودھری کی لاش ان کے گھر سے برآمد کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ہمسائے نے فلیٹ سے اٹھنے والی بدبو کے بعد پولیس کو آگاہ کیا۔ لاش کئی دن پرانی ہے جس سے بدبو اٹھ رہی تھی ۔

ممبئی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ابتدائی طور پر قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیاجارہاہے۔ تاہم معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہم تحقیقات میں پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کر دینگے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

loading...
loading...