بگ باس 11: شلپا شندے کے مداح نے حنا خان کے بال کھینچ دیئے

main2

بھارت کے سب سے متنازعہ ترین ریالٹی شو بگ باس کا گیارہواں ایڈیشن اپنے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ہی بگ باس ونر کا نام سامنے آنے والا ہے۔ ایسے میں کنٹسٹنٹس شو کی پروموشن اور اپنے لئے ووٹ اپیل کی خاطر مختلف طریقے اختیار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروموشن اور ووٹ اپیل کی غرض سے جب بگ باس کنٹسٹنٹس جمعرات کے روز ایک مقامی مال میں پہنچے تو ووٹوں کی اپیل کے بعد وہاں سے واپسی کا ارادہ کیا۔

تاہم جیسے ہی ان کنٹسٹنٹس نے وہاں سے جانا شروع کیا تو عوام نے انہیں گھیر لیا۔ دھکّم پیل کے عالم میں شلپا شندے، حنا خان اور وِکاس گپتا بری طرح پھنس گئے۔

ایک موقع پر حنا خان کے بال تک پکڑ کر کھینچے گئے جس کی وجہ سے ان کی چیخ نکل گئی۔ ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی یہ ایک ہاٹ ٹاپک بن گیا۔ کچھ صارفین نے حنا خان کو ہی یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ بلا ضرورت ہی چیخ رہی تھیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ بلاوجہ اپنا رویہ دکھا رہی تھیں۔ جبکہ کچھ لوگ حنا خان کی حمایت میں نظر آئے انہوں نے چیخنے کی وجہ بال کھینچنے کو ہی قرار دیا۔

hh

اس تصویر مین باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی نے حنا خان کے بالوں کو پکڑ کر کھینچا ہے۔

Thanks to filmymantra

loading...
loading...