بپاشا بدروح دیکھ کر خوفزدہ ۔ ۔ ۔ ؟

bipashaimage

بولی وڈ اسٹار بپاشا باسو بدروح دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں اور طبعیت خراب ہونے پر واپس روانہ ہوگئیں۔

بپاشا باسو کا شمار بھی بولی وڈ کی سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور اب تک وہ کئی مقبول فلمیں انڈسٹری کو دے چکی ہیں۔ اگرچہ کہ بپاشا کئی ڈراونی فلموں میں بھی مرکزی کردار نبھاچکی ہیں اور راز ان فلموں میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہوئی ہے۔ لیکن حقیقت میں بپاشا اس طرز کے ماحول کاسامنا کرسکتی ہیں یا نہیں۔

 اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بپاشا کا ایک دوست ان کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر ایک  سنسان مقام پر لے جاتا ہے، گاڑی میں دوران سفر وہ ان کو بتاتا ہے اس مقام پر عام طور پر لوگ خوف کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کو یہاں پر سفید ساڑھی میں ایک عورت نصف رات کو سنسان علاقے میں گھومتی ہوئی نظر آتی ہے۔

جب بپاشا اپنے دوست کے ساتھ اس مقام پر پہنچتی ہے تو ان کو وہاں پر سفید ساڑھی میں ایک عورت کی پرچھائی نظر آتی ہے جس کو دیکھ کر وہ خوف کا شکار ہوجاتی ہیں اور ان کے ہاتھ پاوں ٹھنڈے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔

تاہم جب ان کا دوست بپاشا کو مزید آگے چلنے کا کہتا ہے تو وہ اسکو بتاتی ہیں کہ کوئی کچھ فاصلے پر موجود ہے اور پھر ان کی طبعیت غیر ہونے لگتی ہے۔ تاہم بپاشا کا دوست حالت غیر ہونے پر ان کو بتاتا ہے کہ ان کے ساتھ مزاح یا پرانک  کیا گیا ہے اور یہ کوئی بدروح نہیں ہے بلکہ ان کی ہی دوست ہے لیکن بپاشا پھر بھی کافی اصرار کے باوجود وہاں سے روانہ ہوجاتی ہیں۔

ذیل میں ویڈیو موجود ہے۔

loading...
loading...