بولی وڈ کے ستاروں کا عاصمہ جہانگیر کی موت پر افسوس کا اظہار

File Photo

File Photo

پاکستان کی معروف  سماجی کارکن اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر کی وفات نےپاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بھارتیوں  میں بھی  غم کی لہر دوڑادی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری  نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملک کی  طاقتوار خاتون عاصمہ جہانگیر 66 سال میں دل کے دورے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئیں۔

بھارت کی مشہور شخصیات جن میں اسکرین رائٹر جاوید آختر، اداکارہ شبانا عاضمی، فلمساز مہیش بھٹ اور نندیتا ڈاس نے  سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

جہاں بھارت میں لوگوں کو اس خبر نے کافی افسردہ کردیا وہی پاکستان کے شو بز سے تعلق رکھنے والے چند  اسٹارز نے بھی اپنے خوبصورت الفاظ سے  عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار  بھی کیا۔

عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ شب طبعیت بگڑ جانے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 27 جنوری 1952ء لاہور میں پیدا ہوئی۔ پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی کارکن تھیں۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز