بولی وڈ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے 5 پاکستانی اداکار

main4

بولی وڈ اور پاکستانی فنکاروں کا ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ بھارتی انڈسٹری میں جو بھی پاکستانی اداکار گیا اس نے ہی دھوم مچا کر رکھ دی۔ البتہ کچھ پاکستانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بولی وڈ میں اتنے کامیاب نہ رہ سکے جتنی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کاجول سے قبل اس بولی وڈ حسینہ سے شادی کرنا چاہتے تھے

ذیل میں ان پاکستانی فنکاروں کے بارے میں جانیئے جو بولی وڈ میں کچھ زیادہ دھمال نہ کرسکے۔

میرا

Image result for MEERA

میرا لولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی خوبصورتی اور دم دار اداکاری کے ذریعے خوب نام کمایا تاہم وہ بولی وڈ میں کچھ خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ انہیں پہلی بار بولی وڈ مووی ‘نظر’ میں دیکھا گیا جو مکمل فلاپ ثابت ہوئی۔

معمر رانا

Image result for moammar rana

معمر رانا لولی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو ہیں اور بلاشبہ انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے لولی وڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں لیکن وہ بولی وڈ میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے چند بولی وڈ فلموں میں قسمت آزمائی لیکن ناکام رہے۔

وینا ملک

Related image

وینا ملک بھی بولی وڈ میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کچھ بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی تاہم اسکینڈلز کی وجہ سے کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ اور اسی وجہ سے انہیں بولی وڈ میں مستقل جگہ نہ مل سکی۔

مونا لیزا/ سارا لورین

Image result for sara loren

مونا لیزا نے بھی بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی، انہوں نے کجرارے اور مرڈر 3 جیسی فلموں میں کام کیا۔ چنانچہ انہیں بھی بولی وڈ میں کامیابی نہ مل سکی۔

میکال ذوالفقار

Image result for mikaal zulfiqar

میکال ذوالفقار اپنے ہینڈسم لُک اور جاندار اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی کچھ بولی وڈ فلموں میں قسمت آزمائی مگر وہ بھی ناکام رہے۔

loading...
loading...