بولی وڈ سے قبل ساؤتھ انڈین موویز میں قسمت آزمانے والی 11 اداکارائیں

MAIN4

آج جن اداکاراؤں کو آپ سلور اسکرین پر جلوے بکھیرتے دیکھتے ہیں وہ بولی وڈ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ساؤتھ انڈین مووی انڈسٹری میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ان اداکاراؤں میں سے چند چہرے تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنا ڈیبیو ہی ساؤتھ انڈین مووی میں اداکاری کرتے ہوئے کیا۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ ان میں سے چند اداکار تو ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

وِدیا بالن

f1

بہت کم ہی افراد اس حوالے سے جانتے ہیں کہ ودیا بالن نے ایک ملائیم فلم میں کام کیا جس کا نام ‘کلاری وکرمن’ تھا۔ یہ فلم کبھی ریلیز تو نہ ہوئی لیکن انہیں سال 2011 میں ایک اور فلم میں دیکھا گیا۔

سری دیوی

f2

بولی وڈ سے قبل سری دیوی نے ایک تامل مووی میں چائلڈ آرٹسٹ کا کردار ادا کیا۔

دپیکا پاڈوکون

f3

دپیکا کا تعلق بنگال سے ہے اور انہوں نے بولی وڈ سے قبل اپنی قسمت ساؤتھ انڈین موویز میں بھی آزمائی ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں فلم ‘ایشوریا’ شامل ہے۔

پریانکا چوپڑا

f4

پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ تک کی جرنی ایسے ہی طے نہیں کی بلکہ انہوں نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لئے کئی پاپڑ بیلے ہیں۔ انہوں نے تامل فلم ‘تمیزھن’ میں اداکاری کی جہاں انہیں سپر اسٹار وجے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشوریا رائے بچن

f10

ایشوریا رائے کی پہلی فلم ‘ایرووَر’ تھی جو کہ ایک ساؤتھ انڈین مووی تھی۔

تبّو

f11

ایشوریا کی طرح تبّو نے بھی بلاک بسٹر فلم ‘کندوکونڈیاں کندوکونڈیاں’ میں کام کیا۔

پریتی زنٹا

f5

پریتی اپنی ڈمپل والی مسکراہٹ کی وجہ سے بولی وڈ میں مشہور تھیں لیکن بولی وڈ سے قبل وہ اپنی قسمت ساؤتھ میں بھی آزما چکی ہیں۔ ان کی ایک فلم ‘راجا کماروڈو’ ہے جس میں انہیں مہیش بابو کے مخالف کردار نبھاتے دیکھا گیا۔

کرتی سنن

f6

کرتی سنن نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز فلم ‘ہیرو پنتی’ سے کیا لیکن اس سے قبل وہ بھی ساؤتھ انڈین موویز میں اپنی قسمت کا امتحان دے چکی ہی۔ ان کی فلموں میں ‘دوچھے اور نینوکاڈائن’ شامل ہیں۔

یامی گوتم

f7

بولی وڈ میں کال ملنے سے قبل یامی کسی اشتہار کے بجائے تامل فلموں میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ ان کی فلموں میں ‘اُلاسا اُٹساہا’ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے ڈیبیو کیا۔

کنگنا رناوت

f9

متنازعہ اور بولڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی بولی وڈ سے قبل ساؤتھ انڈین فلموں میں نظر آئیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ‘دھام دھوم اور ایک نرنجن’ شامل ہیں۔

کترینہ کیف

f111

سال 2004 میں کترینہ نے ساؤتھ انڈین فلم میں بالکل پرفیکٹ کردار ادا کیا۔ انہوں نے مووی میں ایک شہزادی کا کردار ادا کیا۔ 2006 میں بھی انہوں نے ایک فلم میں کام کیا۔

Thanks to filmipop