بولی وڈ اداکارہ نیلم اب کس حال میں ہیں؟ جانیئے

File Photo

File Photo

نیلم کا شمار بولی وڈ کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور کافی عرصے سے وہ فلم انڈسٹری سے غائب ہیں  اور اب وہ جیولری ڈئزائننگ کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ 

انہوں نے انیس سو چوراسی میں فلم جوانی سے ڈیبیو کیا تاہم ان کی پہلی فلم انیس سو چھیاسی میں لو نائنٹین ایٹی سکس باکس آفس پر ہٹ ہوئی جس کے بعد ان کو بولی وڈ میں کام ملتا جلا گیا ہے۔

انہوں نے بولی وڈ میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں خود غرض، فرض کی جنگ، طاقت ور، دو قیدی، آگ ہی آگ، خطروں کے کھلاڑی سمیت کئی فلمیں شامل ہیں، اور ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ بھی ہوئی۔

اگرچہ کہ نیلم نے بولی وڈ میں کافی نام کمایا لیکن ابتداء میں ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی اور برطانوی تاجر رشی سیٹھی سے شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

 تاہم دوبارہ انہوں نے دوہزار گیارہ میں بولی وڈ اداکار سمیر سونی سے شادی کی ، اب وہ اپنی زندگی خوشحال گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی  جیولری ڈیزائننگ کے پروفیشن سے بھی وابستہ ہیں، اپنے کاروبار کو بڑھا رہی ہیں۔

Source: wikipedia

loading...
loading...