بولی سپر اسٹارز کے وہ راز جو آپ نہیں جانتے؟

File Photo

File Photo

بولی وڈ سپر اسٹارز کے ایسے بہت سے حقائق ہیں جس سے عام عوام نااقف ہیں اورعام طور پر یہ حقائق عام عوام تک نہیں پہنچ پاتے اور ان سے خفیہ ہی رہتے ہیں۔ ذیل میں ایسے  بعض حقائق بیان کیے گئے ہیں۔

amir

عامر خان کا خفیہ بیٹا اور جیسیکا ہائینز

کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان کا ایک خفیہ بیٹا بھی ہے اور ان کا یہ بیٹا  بولی وڈ میں اسکرپٹ لکھنے والی خاتون جیسیکا ہائینز سے ہے۔ حتی کہ جیسیکا ہائینز برملا اور کئی مرتبہ اس حوالے سے اظہار کرچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب ان کا بیٹا بڑا ہوگا تو وہ اسکو بتادیں گی باپ ان کو پسند نہیں کرتا۔ کیا کسی بات میں زرہ برابر حقیقت کے بغیر کوئی شخص ایسا دعویٰ کرسکتا ہے۔

File Photo

File Photo

سوناکشی سنہا کس کی بیٹی ہیں ؟

سوناکشی سنہا اور رینا رائے میں حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے اور بولی وڈ میں یہ افواہ بھی ایک مرتبہ گردش کررہی تھی کہ سوناکشی حقیقت میں رینا رائے کی بیٹی ہیں نہ کہ پونم سنہا کی۔

File Photo

File Photo


شلپا شیٹھی نے کس کا گھر توڑا؟

 شلپا شیٹھی پر بھی یہ الزام عائد کیا جاتا ہے انہوں نے راج کندرا کی اپنی بیوی سے علیحدگی کروائی ہے۔ حتی کہ راج کندرہ کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کی طلاق کے پیچھے شلپا کا ہی ہاتھ ہے۔

تاہم شلپا اس بات سے انکار کرتی ہیں۔ شلپا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے راج کندرا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تو وہ پہلے ہی طلاق یافتہ تھے۔

salman

سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس

سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کا معاشقہ بھی خبروں کی زینت رہا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ سلمان خان نے جیکولین کو تین کروڑ روپے کا فلیٹ بھی تحفے میں دیا ہے۔ اور جیکولین کو کئی مرتبہ فارم ہاوس پر تنہا سلمان کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔

kangna

کنگنا رناوت

کنگنا کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ پہلے ادتیا پنچولی کے ساتھ بھی گھومتی پھرتی نظر آتی رہی ہیں ۔ اور دونوں کے درمیان عشق و محبت کی خبریں بھی گرم رہی ہیں۔

Source: cosmopolitan.in