اکشے کمار کی فلم گولڈ آئی میکس پر ریلیز کی جائے گی

fold

بولی وڈ اداکار اکشے کمار آئندہ آنے والی فلم گولڈ آئی میکس میں ریلیز کی  جائے گی۔

نامور فلم ناقد اور تجزیہ کار تارن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم گولڈ کے آئی میکس ریلیز کے آفیشل اعلان کے متعلق بتایا۔

اکشے کمار نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ  فلم بین آئی میکس پر ان کی فلم گولڈ دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ  کو فلم کا 60سیکنڈ کاآئی میکس فارمیٹ پر ٹریلیر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

فلم گولڈ کی کہانی  ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جس کا خواب ہوتا ہے کہ بھارت کو ہالی میں گولڈ میڈل جتوانا ہوتا ہے۔

فلم کو 15اگست کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جب آزاد ہندوستان کو گولڈ میڈل  جیتے 17 برس ہوجائیں گے۔

تاہم اکشے کی اس  فلم کی ریلیز کی تاریخ باکس آفس پر جان ابراہم کی فلم کے ساتھ تصادم میں ہے۔

ریما کاگتی کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں اکشے کمار کے مقابل ٹیلی ویژن اداکارہ مونی رائے کو دیکھا جاسکے گا جبکہ دیگر اداکاروں میں کنال کپور، ونیت کمار سنگھ، امت سادھ اور سنی کوشل اہم کرداراداکرتے دِکھائی دیں گے۔

Zee newsبشکریہ

loading...
loading...